کالے جادو سے خاندان کی تباہی

جادو کی بالعموم وجہ حسد ہوتی ہے۔ کچھ لوگ کسی دوسرے کی ترقی برداشت نہیں کر پاتے اور حسد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ یہ حسد بعد ازاں انہیں جادو ٹونے کی طرف مائل کرتا ہے۔ وہ کسی کالا جادو کرنے والے کے پاس جاتے ہیں اور اس سے کہتے ہیں کہ فلاں فیملی، فلاں خاندان کو تباہ و بر باد کر دو۔ جادوگر اپنے گاہکوں کے دل میں چھپی نفرت، غصے اور حسد کی آگ کو دیکھ لیتا ہے اور پھر ان سے منہ مانگی رقم لے کر پورے خاندان پر جادو کر دیتا ہے۔

جب جادو انفرادی کی بجائے اجتماعی ہو، کسی فردِ واحد کی بجائے پوری فیملی پر کیا جائے تو یہ مزید خطرناک ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں اگر متاثرہ فیملی میں سے کوئی ایک یا دو افراد جادو کی کاٹ کرا لیں تب بھی ان کے معاملات میں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ جادو اجتماعی کیا گیا ہوتا ہے۔ اس لئے ایسے جادو کی کاٹ کے لئے ایک بڑا عمل پورے خاندان کے لئے کیا جاتا ہے، تب کہیں جا کر معاملات درست ہوتے ہیں۔

خاندان یا فیملی کی تباہی کے لئے کئے گئے جادو کی علامات کئی طرح کی ہو سکتی ہیں۔ اصل میں یہ جادوگر پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح کا نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ ایسے جادو کی عام طور پر یہ علامات دیکھی گئی ہیں

گھر والوں کا آپس میں بغیر کسی خاص وجہ کے لڑائی، جھگڑا کرنا، گھر کے افراد میں صحت کے مسائل، بیماریاں، گھر میں تنگی، ترشی، محتاجی، نا اتفاقی، رزق کی کمی، جو پیسہ آئے وہی ضائع ہو جائے، پیسہ آنے سے پہلے اخراجات منہ کھولے کھڑے ہوں، قرضے کی زیادتی ہو جانا، شادی کے مسائل، روزگار نہ ملنا، کاروبار کی تباہی، گھر میں بے برکتی، گھر میں حشرات الارض کا زیادہ ہو جانا، گھر سے بدبو کا آنا، گھر میں خوف اور ڈر محسوس ہونا، گھر میں آوازیں سنائی دینا، وغیرہ۔

گھر میں اگر بڑا جادو ہو یا بڑے جنات کا بسیرا ہو تو ان کا علاج خود کرنے کوشش نہ کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسا کرنے سے آپ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ جو روحانی معالج یا عامل ہوتے ہیں انہوں نے اپنے حصار اور حفاظت کا بھرپور اہتمام کیا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتے اور وہ آسانی سے علاج کر لیتے ہیں۔

اگر آپ بھی گھر کے حوالے سے اس طرح کے مسائل سے دوچار ہیں تو جلد از جلد اپنے علاقے میں موجود کسی قابل روحانی معالج سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کے آس پاس کوئی روحانی معالج موجود نہ ہو تو آپ اعتماد سے آفاق سپیریچول کلینک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انشاء اللہ آپ کی مکمل رہنمائی کی جائے گی۔ آفاق سپیریچول کلینک کی آن لائن سروسز سے دنیا بھر میں ہزاروں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ رابطے کے لئے آپ ہمارے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔

0314-4168008, 0321 4168008