کالے جادو کی وجہ سے کاروبارکی تباہی

آج کل کے دنوں میں جو جادو انسان کے رزق پر اثر انداز ہوتا ہے وہ سب سے خطرناک ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل جسے معاشی تکلیف دی گئی یوں سمجھیں اسے تمام تکالیف ایک ساتھ دی گئیں، کیونکہ انسان کے پاس پیسہ نہ ہو تو وہ کسی اور کام کے قابل نہیں رہتا۔ نہ تو اس کی صحت ٹھیک ہوتی ہے، نہ وہ زکوۃ، خیرات اور حج جیسی عبادات کر سکتا ہے۔

کاروبار یا بزنس کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کاروبار کا کوئی بھی تجربہ نہیں ہوتا یا پھر متعلقہ کاروبار میں کوئی دلچسپی ہی نہیں ہوتی۔ وہ بس دوسروں کی دیکھا دیکھی کوئی کاروبار شروع کر دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو جب کاروبار میں کوئی نقصان ہوتا ہے تو وہ سارا ملبہ جادوٹونے پر ڈال دیتا ہے۔ ایسے لوگوں کو اپنا محاسبہ بھی کر لینا چاہئے۔

:جہاں تک جادو کے ذریعے کاروبار کے مسائل کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں کئی طرح کی علامات دیکھی جاتی ہیں۔ کچھ اہم علامات درج ذیل

کاروبار اور بزنس کا شروع ہی نہ ہو سکنا، شروع ہو جائے تو چلتا نہیں ہے، اگر چل جائے تو کچھ ہی عرصے میں دھڑام سے گر جاتا ہے، قرضوں کی زیادتی ہوتی ہے، گھر اور دکانیں بک جائیں، گھر کے زیورات بک جائیں، بڑے گھر سے پہلے چھوٹے گھر میں شفٹ ہونا پڑے، پھر چھوٹے گھر سے کرائے کے گھر میں آنا پڑے، کھانے تک کے لالے پڑ جانا، دکان میں گاہک کا نہ آنا، گاہک آئے تو اسے چیز پسند نہ آنا، چیز پسند آ جائے تو ریٹ پسند نہ آنا، ریٹ پسند آ جائے تو گاہک کا کوئی بہانہ کر کے اگلی دوکان پر چلا جانا، گاہک کا گھٹیا اور مہنگی چیز دوسری دوکان سے لے لینا مگر آپ سے اچھی، عمدہ اور سستی چیز لینے کے لئے تیار نہ ہونا، کاروبار یا بزنس والی جگہ پر جانے کو دل نہ کرنا، بزنس والی جگہ پر ڈر اور خوف طاری ہونا، بزنس والی جگہ پر عجیب و غریب آوازیں سنائی دینا، باہر طبیعت ٹھیک رہنا اور جونہی کام والی جگہ پر جانا طبیعت خراب ہو جانا، بزنس والی جگہ یا دوکان پر خون کے چھینٹے پڑنا، وغیرہ۔

اگر آپ بھی رزق یا کاروبار کے حوالے سے اس طرح کے مسائل سے دوچار ہیں تو فوری طور پر اپنے علاقے میں موجود کسی مستند روحانی معالج سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کے نزدیک کوئی روحانی معالج موجود نہ ہو تو آپ بڑے اعتماد کے ساتھ آفاق سپیریچول کلینک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انشاء اللہ آپ کی مکمل رہنمائی کی جائے گی۔ آفاق سپیریچول کلینک کی آن لائن سروسز سے دنیا بھر میں ہزاروں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ رابطے کے لئے آپ ہمارے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔